Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کوکین،شراب کا بے دریغ استعمال،عمران خان پر بڑا الزام لگ گیا

کراچی(اے ون نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں فریکچر نہیں منشیات نکلیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی دماغی حالت پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاعمران خان گرفتارہوا، پمز ہسپتال بھجوایا گیا وہاں ان کا میڈیکل بھی ہوا،عمران خان 5، 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے، پلستر پر سیاست الگ کی گئی، عمران خان کی کسی رپورٹ میں فریکچر نہیں ہے، عمران خان کا یورین سیپمل بھی لیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شراب، کوکین کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کتنے فیصد کوکین، کتنے فیصد شراب تھی مکمل رپورٹ کے بعد اسے بھی شیئر کیا جائے گا، جب یہ وزیراعظم تھا میں تب بھی کہتا تھا یہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں اس کو میوزیم میں رکھو۔

جن ڈاکٹروں کی تجاویز پر پلستر چڑھایا گیا ان ڈاکٹروں کی تحقیقات کرائیں گے، ذہنی مریضوں کے لیے ہم نے 1122 سروس شروع کر دی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button