Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںدنیا

بھارت میں سرعام لڑکی بے دردی سے قتل

دلی(اے ون نیوز)بھارت میں سرعام اپنی دوست کا بہیمانہ قتل کرنے والے 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

نئی دلی میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں 20 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سال کی دوست پر سرعام پے در پے چھریوں کے وار کیے اور پتھر لڑکی کے سر پر مار مار کر اس کو قتل کر دیا۔

سرعام کیے جانے والے قتل کی وائرل فوٹیج میں بہت سے لوگوں کو جائے وقوعہ کے پاس سے گزرتے دیکھا گیا لیکن کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملیوال کا کہنا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، متعدد لوگوں نے اسے دیکھا لیکن کسی نی بھی کچھ نہ کیا، نئی دلی خواتین اور لڑکیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔

پولیس نے فرار ہونے والے لڑکے کو بلندشہر سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button