Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں،عمران خان

اسلام آباد(اے ون نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، اپنی دولت بچانا ہے، اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، یہ اپنا پیسہ بچانا چاہتے ہیں، مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بار لانگ مارچ کی تیاری کر کے آ رہے ہیں، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا، ہمیں خوددار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، مراسلے میں سب کچھ لکھا ہوا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو لے آو¿۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button