Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر،ایل اے 15 ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

باغ (اے ون نیوز)باغ آزاد کشمیرایل اے 15 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا،ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس دوسرے اورتحریک انصاف کے امیدوار راجہ ضمیر تیسرے نمبر رہے۔

پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ضمنی الیکشن جیتنے پر ضیاءالقمر کو مبارکباد دی ا ور کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے پیپلز پارٹی ایک پھر اعتماد کا اظہار کر دیا۔غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیاالقمر 22035 کامیاب ،مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس16271 ہار گئے۔پی ٹی آئی کے حصے میں صرف 4630 ووٹ آئے ۔

اس حلقے سے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس جیتے تھے۔اس سے پہلے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے پندرہ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہی ، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، اور پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیاگیا۔اس ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پرکل18 امیدواروں نے حصہ لیا۔ حلقے میں 22 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قراردیا گیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ایل اے پندرہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے۔خیال رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کامقابلا ہے۔سردار تنویر الیاس کو رواں سال اپریل میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان توہین عدالت کیس میں عہدے سے نااہل کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button