Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا ،پنجاب میں طوفان سے تباہی ، بچوں ،خواتین سمیت 34جاں بحق، 200زخمی

لکی مروت/بنوں /سوات /گوجرانوالہ(اے ون نیوز) خیبرپختونخوا ا ور پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 34افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں طوفان اور بارش سے شدید تباہی ہوئی، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 200 افراد زخمی ہوئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حکام کے مطابق ہلاکتیں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے کے باعث ہوئی، صورت حال کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔تیز بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

لکی مروت میں طوفانی بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔دریں اثنا پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی درخت گر گئے۔

گوجرانوالہ سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں جاری بارش اور تیز ہواﺅں سے گیپکو کے 100 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث ریجن کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے سے گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین، ملکوال، کھاریاں، ڈنگہ حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں،جلال پور بھٹیاں، سکھیکی، جلال پور جٹاں، سیالکوٹ، وزیر آباد متاثر ہوئے ہیں۔گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

ایمن آباد روڈ پر آندھی کے باعث اسٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا،جس کے باعث کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہو گئے جبکہ دھلے اور گوندانوالہ میں آندھی اور بارش کے چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ، دھلے اسکریپ کے گودام کی چھت گرنے سے تین جبکہ گوندانوالہ گاں میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button