Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے اعظم خان لاپتہ ہو گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button