Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے59 شرپسندوں کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(اے ون نیوز) فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے 9 مئی واقعات کے شرپسندوں کے نام سامنے آ گئے ہیں

اے ون ٹی وی کے مطابق مجموعی طورپر 59 شرپسندوں کے نام فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

فہرست کے مطابق لاہور سے 28، راولپنڈی 8، گوجرانوالہ 10، میانوالی 5 اور فیصل آباد سے 5 شرپسندوں کے نام فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

فہرست میں محمودالرشید کے داماد اکرم عثمان ،عباد فاروق، بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کے نام بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ کررہا ہے جس میں عدالت نے سوال اٹھایا ہےکہ آرمی ایکٹ کب عمل میں آتا ہے؟ کن جرائم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لگتا ہے؟ سویلینزن نے آرمی ایکٹ یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف ورزی کب کی؟ کون سے افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا؟

پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button