Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی

اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کو پورا کر دیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اضافی پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی ٹیکس عائد کر دیا ، پٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button