Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان ، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

شیرانی (اے ون نیوز) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی اہلکار شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button