Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

الیکشن سے پہلے ہی دو اتحادی جماعتیں آپس میں گھتم گتھا

پشاور (اے ون نیوز)الیکشن کی ڈیٹ آنے سے پہلے ہی دو اتحادی جماعتیں آپس میں لڑ پڑی ہیں.

عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگئے ہیں، ایمل ولی خان نے گورنر خیبر پختونخوا کی حمایت کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم حکومتوں کے بھوکے اور بھکاری نہیں ہیں اور میں نے کسی بزرگ کی کرپشن کی بات نہیں کی، صرف گورنر کی بات کی جو قوم کو پتہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کیلئے شرم کا باعث بن چکے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اپنے سمدھی اور فیصلوں کو اپنانے کی ہمت پیدا کریں، غلام علی کی حمایت میری عظیم غلطی ہے اور میں اپنی یہ غلطی تسلیم کرتا ہوں، مجھ معلوم نہیں تھا کہ وہ کیسا بندہ ہے، آپ کے گھر کا بندہ ہے ، آپ انہیں خوب جانتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button