ریاض(اے ون نیوز) سعودی عرب میں 90 سالہ بزرگ نے 5 ویں شادی کرلی اور نہ صرف پانچ شادیاں کرنے کی وجہ بتادی بلکہ کنواروں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی بزرگ کے پوتے نے سوشل میڈیا پر اپنے دادا ناصر بن دحیم کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور پانچویں شادی کی مبارک باد دی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سعودی دادا کی مقبولیت کا ڈنکا بج گیا اور انھیں العربیہ نیوز کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جہاں انھوں نے کہا کہ میں نے شادی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کی۔ شادی سے دین، شوہر اور بیوی کی حفاظت ہوتی ہے۔
العربیہ نیوز کے اینکر نے سوال کیا کہ نوجوان آج کل شادی کے خیال سے ہی گھبراتے ہیں، ایسے میں آپ کو اس عمر میں شادی کی کیا سوجھی؟
90 برس کی عمر میں پانچویں شادی رچانے والے معمر ترین سعودی دلہا نے کنوارے نوجوانوں کا کیا مشورہ دیے، ویڈیو دیکھیےhttps://t.co/laYvvZpxUy pic.twitter.com/da0hb4WE3w
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) July 13, 2023
جس پر 90 سالہ ناصر بن دحیم نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دوں گا کہ دین اور دنیا کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کر لو۔