Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ

لاہور (اے ون نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ایک کیس میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےموٹر سائیکل پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کی ، عدالت نے لاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سڑک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔

عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا، چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button