Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے عمرے کی نئی زبردست سکیم متعارف کروا دی

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت کے لیے ’پرسنل وزٹ ویزا‘ پر مملکت سعودیہ بلوا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ویزا پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت بھی کر سکیں گے، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے پرنسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button