لاہور ( اے ون نیوز ) پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار طور پر گھر میں انتقال کر گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شارق جمال ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) لاہور میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے جبکہ ان کی لاش کو نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شارق جمال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس افسران اور شارق جمال کی اہلیہ بھی ہسپتال پہنچ گئے۔
حکام نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی موت کے حقائق جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شارق جمال کا شمار پنجاب پولیس کے بہترین آفیسرز میں ہوتا تھا اور وہ محکمہ میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔