Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،جان کر عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور ( اے ون نیوز )مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے بری خبر، حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button