Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انجونامی بھارتی خاتون کی پاکستان آمدلیکن شادی کا کیا منصوبہ ہے؟

اسلام آباد(اے ون نیوز) بھارت سے انجونامی ایک شادی شدہ خاتون اپنے ’فیس بکی‘ محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئی ہے تاہم فوری طورپر ان کا کوئی ارادہ نہیں البتہ خاتون چند دن قیام کے بعد اپنے ملک واپس جانے کو تیار ہے ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ ریاست اترپردیش کے شہر کیلور کی رہائشی 35سالہ انجو ہے، جس کی چار سال قبل خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا کے رہائشی 29سالہ نصراللہ کے ساتھ فیس بک کے ذریعے ملاقات ہوئی اور اب وہ نصراللہ سے ملنے پاکستان آ پہنچی ۔ نصراللہ کے رشتہ داروں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجو شادی شدہ عورت ہے اور ، وہ پاکستان شادی کرنے کے لیے نہیں آئی بلکہ گھومنے پھرنے کے لیے آئی ہے۔

دوسری طرف بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے نصراللہ نے بھی کہا کہ آئندہ دو سے تین دن میں میری اور انجو کی منگنی ہو جائے گی اور دس بارہ دن بعد انجو ایک بار واپس بھارت جائے گی اور دوبارہ پاکستان آئے گی، پھر ہم شادی کریں گے۔ نصراللہ کا کہنا تھا کہ یہ میری اور انجو کی ذاتی زندگی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرے۔ ہم میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نصراللہ نے بتایا کہ انجو میرے گھر میں رہائش پذیر ہے جہاں وہ بہت آرام و سکون سے رہ رہی ہے۔ انجو نے پاکستان آنے کے لیے جاب سے چھٹی لی۔انجو کی فیملی کو بھی مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نصراللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ جب ان کی دوستی محبت میں بدلی تو انہوں نے تمام عمر اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے میں میری فیملی کی حمایت مجھے حاصل تھی۔ چنانچہ ہم نے طے کیا کہ انجو میری فیملی سے ملنے پاکستان آئے گی اور یہاں ہماری منگنی ہو گی۔ اس کے بعد ہم شادی کریں گے۔ تاہم انجو کے لیے پاکستان کا ویزہ حاصل کرنا آسان کام نہ تھا۔ بہرحال ہماری نیک نیتی اور خلوص کی بدولت ہم ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

نصراللہ نے بتایا کہ وہاں انجو اکثرنئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے جاتی رہتی تھی اور یہاں میں اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے چکر لگاتا رہتا تھا۔ دونوں طرف ہم حکام کو قائل کرنے کی کوشش میں لگے رہے کہ پاکستانی ویزہ انجو کا حق ہے کیونکہ وہ مجھ سے ملنے کے لیے آنا چاہتی ہے۔ دو سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر انجو کو ویزہ مل گیا اور وہ یہاں چلی آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button