Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ایکس (ٹوئٹر) کے تمام صارفین اب اپنی پوسٹس سے پیسے کما سکتے ہیں

نیو یارک(اے ون نیوز)ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔

ایکس کے ایڈ (ad) ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان جولائی کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اب اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ایکس استعمال کرنے والے افراد کچھ شرائط پوری کرکے اپنی پوسٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن، گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوسٹس پر ڈیڑھ کروڑ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

اگر صارف کو پروگرام کے لیے اہل قرار دیا گیا تو پھر اسے ایکس سے پیسوں کے حصول کے لیے ایک Stripe اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

کم از کم 50 ڈالرز آمدنی پر صارف کو کمپنی کی جانب سے ادائیگی کی جائے گی۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہم پروگرام کا طریقہ کار ہر ممکن حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں، تو ٹوئٹر بلیو اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کے تمام سبسکرائبرز کچھ شرائط پوری کرکے اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان افراد یا اکاؤنٹس کی شناخت کی تصدیق بھی کمپنی کے جانب سے کی جائے گی، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صارف کی جانب سے پلیٹ فارم کے اخلاقی اصولوں کی گائیڈلائنز پر کتنا عمل کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button