Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترینکھیل

انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی 20ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

ملبورن (اے ون نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

138 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تاہم جوز بٹلر نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رو¿ف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رو¿ف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے، چوتھے آو¿ٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رو¿ف کو کیچ دے بیٹھے۔

اس طرح انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بین سٹوکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 1 چھکے، 5 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لیام لیونگسٹون بھی 1 رن بناکر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے سب سے زیادہ 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

انگلش فاسٹ باو¿لر سیم کرن کو میچ میں 3 جبکہ ٹورنامنٹ میں 13 وکٹ لینے پر فائنل اور میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔

شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آو¿ٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button