Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںبلاگپنجابتازہ ترین

دریائے ستلج، دریا عبور کرنے والا بیڑا حادثہ کا شکار، درجنوں افر اد لاپتہ

دیپال پور (نمائندہ خصوصی)دریائے ستلج میں جسو کی کے مقام پر دریا کو عبور کرنے والا بیڑا حادثہ کا شکار۔

عینی شاہدین کے مطابق بیڑا میں متعدد افراد مال مویشی موٹر سائیکلیں ،کھاد کی بوریاں اور دیگر سامان موجود تھا جبکہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پہلے سے ہی ریلیف کیمپ قائم کیے گئے تھے اور وہاں پر موجود ریسکیو کے جوان بلا تاخیر حادثہ کی جگہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے حادثہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹیوں پر موجود جبکہ ریلیف کے اقدامات اور ریسکیو اپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکمے حادثہ کے مقام پر مصروف عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر نگرانی ریسکیو سول ڈیفنس محکمہ صحت لائیو سٹاک سمیت تمام دیگر متعلقہ محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں حادثہ کا شکار ہونے والے بیڑا میں سوار لوگوں کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو اپریشن جاری ہے اور تمام وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لکڑی سے بنے بیڑے میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تین بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاحال بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں ۔گاوں ٹاہلی جمال کے مقام سے دیہاتیوں نے مردو خواتین اور بچوں سمیت 5 لاشیں بدقسمت بیڑا حویلی لکھا کے گاﺅں سوجیکی اور ضلع منچن آباد کے گاوں دونہ کھوکھراں کے درمیان چلتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button