لندن (اے ون نیوز)برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی سرکاری اور نجی سطح پر تقریب بھی نہیں ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی برسی پر شاہی خاندان اکٹھا بھی نہیں گا، ملکہ الزبتھ دوئم کی ذاتی رہائشگاہ پر بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم ہر سال باقاعدگی سے اپنے والد شاہ جارج پنجم کی برسی منایا کرتی تھیں۔ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ سال 8 ستمبر کو96 برس کی عمرمیں وفات پا گئی تھیں۔
یاد رہے کہ شاہ چارلس اور ان کی ملکہ کمیلا ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر ہیں۔