لاہور(اے ون نیوز)ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان گھریلو ملازمہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر رہی ہیں جبکہ ایک شخص ویڈیو بنا رہا ہے،فردوس عاشق اعوان خاتون سے 70ہزار روپے کا تقاضہ کر رہی ہیں نہ دینے پر پولیس کو بلانے کی دھمکی بھی دیتی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں…..
فردوس عاشق اعوان کی ملازمہ کیساتھ مبینہ تشدد اور لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر وائرل pic.twitter.com/p5eNtHW9fv
— HUM News اردو (@humnews_urdu) August 5, 2023
دوسری طرف فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ براہ کرم ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔
یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھاجو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں، انکو ہم نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انکے خلاف اسلام آباد تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔
درخواست کے دوران یہ پتہ چلا کہ اس گروپ کے خلاف پہلے بھی چوری کی ایف آئی آر درج ہے۔ ہمارے میڈیا کو ایسی قیاس آرائی سے پہلے ہم سے موقف لے لینا چاہئے.
براہ کرم ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔
یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھاجو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں، انکو ہم نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انکے خلاف اسلام آباد تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔
درخواست کے… https://t.co/dvtzCwIcgE
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 5, 2023