Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترینکھیل

ورلڈکپ سے باہر ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دھول چٹا دی

ویسٹ اندیز(اے ون نیوز)ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا۔

اتوار کو ویسٹ انڈیز کے پرویڈنس میدان میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن شروع ہی سے مشکل میں رہی، 18 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں، پھر تلک ورما نے 51 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔دوسری جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے 24 رنز بنائے ۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 152 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین ، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں لیکن نکولس پورن اس موقع پر ڈٹ گئے ، انہوں نے 4چھکے اور 6 چوکے لگائے اور 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ پاول 21 اور ہیٹ مائر نے 22 رنز بنائے، تاہم آخر میں عقیل حسین نے 16 اور الزاری جوزف نے 10 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹ سے فتح دلا دی۔

ویسٹ انڈیز کو 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز سے مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر بھارتی ٹیم تنقید کی زد میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button