Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینشوبز

علی سیٹھی کا شادی کی خبروں پر ردعمل

لاہور(اے ون نیوز)نجم سیٹھی کے بیٹے اوربین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔

اب علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں وضاحت پیش کی کہ ‘میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے’۔

گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے‘۔

خیال رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔

علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button