Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

مسافر طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ

کوالالمپور(اے ون نیوز) ملائیشیا میں مسافر طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگ کاوی سے سیلنگور جا رہا تھا کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران موٹروے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے سلطان عبدالعزیز شاہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی، طیارے میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حادثے میں ایک کار سوار اور موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہوئے۔گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔


ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button