کیلی (اے ون نیوز) امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئر کی سیم اصغری سے تیسری شادی بھی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 14 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فٹنس ٹرینر سیم اصغری نے اپنی انسٹا سٹوری پر بریٹنی اسپیئرسے علیٰحدگی پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔اُنہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ” ایک دوسرے سے 6 سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میری اہلیہ اور میں نے ایک ساتھ اپنے اس سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
اُنہوں نے گلوکارہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ” ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔مجھے پرائیویسی کا خیال رکھنے کے لیے کہنا مضحکہ خیز لگ رہا ہے، اس لیے میں میڈیا سمیت ہر ایک سے صرف نرم دلی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہوں گا۔ ”
واضح رہے کہ سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے علیٰحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔اُنہوں نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام بھی لگایا ہے۔
یاد رہے کہ 29 سالہ سیم اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ “سلمبر پارٹی” کی شوٹنگ میں ہوئی تھیں۔برٹنی اسپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔