Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپنجابتازہ ترین

تاریخ میں پہلی بارپنجاب کابینہ کا چرچ میں اجلاس،جڑانوالہ متاثرین کےلئے بڑے پیکیج کا اعلان

لاہور(اے ون نیوز)”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“کے مصداق پنجاب حکومت کا مسیحی برادری سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تمام صوبائی وزراءکے ہمراہ جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراءایک ہی کوچ میں بیٹھ کر اے ای سی چرچ پہنچے اور مسیحی برادری کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے چرچ کے اندر ہی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔چرچ میں تمام صوبائی وزرائ ،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلی حکام موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے صوبائی کابینہ کا یک نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔صوبائی کابینہ نے متفقہ طورپر جڑانوالہ واقعہ میں نذرآتش کیے جانے والے گھروں کے مالکان کیلئے 20لاکھ روپے فی گھر مالی امداد کی منظوری دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ میں نذرآتش ہونے والے ہرگھر کے مالک کو 20لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک48گھنٹے تک متاثرین کو دے دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جڑانوالہ کے دو گرجا گھروں کی تعمیر وبحالی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دیگر گرجاگھروں کی مسیحی برادری کی مرضی کے مطابق جلد تعمیر وبحالی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد آپ کے دکھ میں برابرمیں شریک ہونا ہے۔ متاثرہ لوگوں کو انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔چرچ میں پاکستان کی سا لمیت، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اور ملک و قوم کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان ہرپاکستانی کا ہے،مسلم،مسیحی،سکھ،ہندو سب ایک ہیں۔ہر مظلوم کے ساتھ ہیں،ظالم کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسو سی ایشن ایونجلیکل چرچز(اے ای سی) گرجا گھرسمیت ایک اورچرچ کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی ہے اورتزئین و آرائش کے بعد دونوں چرچوں کوعبادت کیلئے کھول دیا گیاہے۔ صوبائی وز راء،سینٹر کامران مائیکل، خلیل ظاہر سندھو، بشپ آزاد مارشل، چرچ کے پادری سیلم عارف، مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات، کمشنر فیصل آباد،آر پی او، سی پی او ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جڑانوالہ چرچ میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے انصاف ضرور ملے گا،پوری ٹیم انصاف دلوانے کیلئے کام کررہی ہے۔

دوچرچ سوفیصد بحال کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے کل کام شروع کیا تھا اورآج یہ کام مکمل ہوگیا ہے۔بے شک مجھے دس دفعہ آنا پڑے جتنے چرچ ہیں سارے کے سارے چرچ بحال کیے جائیں گے۔ہمارا آپ کے ساتھ انصاف کا وعدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام بھی ہمیں رواداری سکھاتا ہے۔ آج تمام اخبارات میں نبی کریم کی طرف سے مسیحی برادری کولکھاگیا خط شائع کیاگیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button