لندن(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدرنے اتنے دن کیوں انتظار کیا؟یہ سوالیہ نشان ہے.
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاآئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے.
صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی.
یہ معاملہ اتنا آسان نہیں صدر کو جواب دینا پڑے گا، صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے.