Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو جیل میں کونسی سہولتیں دی جا رہی ہیں؟رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز) اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ جمع کروائی ہے.چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیا .

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی 11 کے سائز کی بیرک میں رکھا گیا،عمران خان کے واش روم کی دیوار 6 فٹ اونچی اور واش روم کا سائز 7 بائی 4 ہے،عمران خان کو جیل میں وائٹ واش، پکا فرش اور ایک پنکھے کی سہولت میسر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو میٹرس، ائیر کولر، 4 تکیے، میز اور کرسی کی سہولت بھی دی گئی ہے .

عمران خان کو 4 قرآن پاک انگلش ترجمہ اور 25 تاریخی کتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 انچ کا ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم کیا جاتا ہے، روازنہ بیرک، واش روم اور کپڑوں کی صفائی کے لیے سٹاف بھی دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے جیل میں اضافی 54 اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے.

قیدی کے اہلخانہ منگل کو 2 سے 3 گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں ، قیدی کے وکلا بدھ کو 2 سے 3 گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں،قانون کے تحت 7 تا23 اگست ان کی 3 بار اہلیہ اور3 بار وکلا سے ملاقات کرائی گئی،یئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ 5 ڈاکٹرز کی ٹیم کرتی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button