Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترین

بشریٰ بی بی نے غیر ملکی شخصیت کو کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کیلئے تیار ہیں

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ایک غیر ملکی شخصیت کو کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کیلئے تیار ہیں، آج کا اسلام آباد ہائیکورٹ کاسزا معطلی کا فیصلہ بشریٰ بی بی کی غیر ملکی شخصیت سے ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم کا چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر بیان میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کس کیلئے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔ گزشتہ روز ایک صحافی کی خبر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملیں؟ بشریٰ بی بی نے اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کو تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک جانے کیلئے ترلے منتیں کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button