Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ،شاہینوں نے نیپال کی نوزائیدہ ٹیم کو روند ڈالا

ملتان(اے ون نیوز)ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا گیا،شاہینوں کی شاندار بیٹنگ اور جاندار باﺅلنگ نے نیپال کی ٹیم کو چاروں شانے چت کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے، اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور 111 رنز پر پہنچادیا۔

رضوان 44 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر آنے والے بلے باز افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں آو¿ٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھرگئی۔نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی، نیپال کی جانب سے سومپل کامی 28 اور عارف شیخ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی نیپالی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاہین شاہ ا?فریدی اور حارث رو¿ف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button