Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکا کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اے ون نیوز)سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مقدمے کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی بینچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر ایک وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

آئین معطل کرنے اور غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری 2023 کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button