Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب ترامیم ، سب سے زیادہ فائدہ شہباز شریف نے اٹھایا ،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بھی مستفید،بڑے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ، اس فیصلے کے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت ان ترامیم سے مستفید ہو رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں میں ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو ہوا۔

اس کے علاوہ فائدہ اٹھانے والوں میں نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، فریال تالپور، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف، خسرو بختیار، عامر محمود کیانی، اکرم درانی، سلیم مانڈوی والا، نور عالم خان، نواب اسلم رئیسانی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نواب ثناء اللہ زہری، برجیس طاہر، نواب علی وسان، شرجیل انعام میمن، انوار الحق کاکڑ، لیاقت جتوئی، امیر مقام، گورم بگٹی، جعفر خان مندوخیل، گورنر جی بی سید مہدی شاہ شامل ہیں۔

نیب نے شہباز شریف کے کیسز کی تفصیلات دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ 1400 کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس بھی حالیہ ترمیم سے متاثر ہوگا کیونکہ اس معاملے میں ملوث رقم 500 ملین روپے سے کم ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت علی یوسفزئی کے خلاف بطور وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی انکوائری بھی متاثر ہوں گی کیونکہ اس سکینڈل میں ملوث رقم 500 ملین روپے سے کم ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر ملز کیخلاف انکوائری ، رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، بے نامی داروں کے نام پر 95 ملین روپے کے غیر قانونی اثاثوں اور 100 ملین روپے کے غیرقانونی منافع کی انکوائری بھی متاثر ہو گی۔

نواز شریف کے خلاف کل چھ مقدمات متاثر ہوں گے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل آف پاکستان کے چیئرمین سید عادل گیلانی کے خلاف بھی انکوائری متاثر ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button