Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی بلوں میں ریلیف،آئی ایم ایف نے پاکستان کی دوسری تجویز بھی مسترد کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے،آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی.

ذرائع کے مطابق صرف 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق، بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی.

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے تقریبا 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان، اسلام آباد،400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے،آئی ایم ایف کا بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور.

یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ، گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button