Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عام انتخابات کا انعقاد رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اے ون نیوز)عام انتخابات کا انعقاد رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی.

رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت بارے اعتراض عائد کر دیا،درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بناء پر درخواست قابل سماعت نہیں.

جسٹس علی باقر نجفی شہری سید اظہر عباس کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کرینگے،حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان پیش ہوں گے.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیانو مئی اور اس کے بعد ہونیوالے واقعات نے ملکی حالات بدل دیئے، سیاسی جماعتیں ان واقعات کے ایک دوسرے پر الزام لگا رہی ہیں ،نو مئی اور اس کے بعد کے واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے ،تحقیقات میں جو سیاسی جماعت ملوث ہو اس کیخلاف کارروائی کی جائے.

نو مئی اور اس کے بعد کے واقعات عالمی سطح پر ملکی بدنامی کا باعث بنے ،نو مئی واقعات کی مکمل تحقیقات کے بغیر عام انتخابات منعقد نہیں کرانے چاہئے، عدالت عام انتخابات منعقد کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button