Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

شوگر ملزنے چینی کیسے مہنگی کی؟13 بڑے ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ

سلام آباد(اے ون نیوز)ایف آئی اے نے شوگر ملز مافیا اور ڈیلرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے.

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مافیا اور ڈیلرز کا گٹھ جوڑ چینی کی قیمت میں اضافے کا باعث بنا،پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے حوالے کردیئے.

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا،13 ڈیلرز شوگر ملز کے نمائندے نے مالکان سے مل کر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے گئے,شوگر ڈیلرز نے کارٹل بنا کر اربوں روپے منافع کمایا.

ذرائع کے مطابق خوشاب سے نعمان قریشی، ساجد اور توثیق کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,سرگودھا سے ڈیلر فاروق خان، قصور سے ملک عظیم، کراچی سے طلحہ کپور اور جمال مصطفیٰ کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا.

ذرائع کے مطابق چشتیاں سے ڈیلر اویس بلال، فیصل آباد سے عمران، میر پور سے وقاص کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,لاہور سے اشرف اور ملتان سے ڈیلر ارشد کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,ایک ڈیلر ماجد ملک کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے.

ذرائع کے مطابق چینی کی اسمگلنگ کا ڈیٹا بھی ان ہی ڈیلرز سے حاصل کیا جائے گا,ڈیلرز کے ہاتھ آنے پر شوگر ملز مالکان بھی پکڑے جاسکتے ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button