Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترینتجارت

مہنگائی کے مارے عوام پر حکومت نے ایک اور ٹیکس لگا دیا

لاہور (اے ون نیوز) پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ماروں پر ایک اور ٹیکس لگا دیا، محکمہ بلدیات نے ‘دیہات چمکیں گے’ منصوبہ شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2 ہزار 468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔ منصوبے سے 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشنز سے ایک ، ایک ہزار ٹیکس لیا جائے گا جبکہ رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 7 ہزار 404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لئے گئے، دیہات چمکیں گے منصوبے پر سالانہ 5 ارب 18 لاکھ سے زائد خرچ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button