Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترین

اینٹی کرپشن کا پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

لاہور (اے ون نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ماسٹر پلان 2050 میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن پرمقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیاجس کا مقدمہ پی ٹی آئی صدر کے خلاف لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہٰی کے بیٹے کی ملکیت ہے، غیر ملکی کمپنی کی ایل ڈی اے کو بھیجی گئی ای میل میں اراضی کا ذکر نہیں تھا، چئیرمین ایل ڈی اے نے مونس الہٰی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی.

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ماسٹر پلانر کے اعتراضات کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی کے قانون کی منظوری دی گئی، غیرملکی کمپنی کی جعلی اسٹیمپس اور جعلی لوگو بنا کر استعمال کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button