Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترین

کراچی،ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی بھول گئے

کراچی(سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شعبہ طب کا انوکھا کیس سامنے آ گیا ہے، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پر ڈاکٹر حیران رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ریڈیالوجی سینٹر میں ایک سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کئی سال پہلے خاتون کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے قینچی چھوڑ دی تھی، اور کئی سالوں سے خاتون پیٹ کی سوجن کا علاج کراتی رہی مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔

سی ای او نجی ریڈیالوجی سینٹر ڈاکٹر وہاب نے بتایا کہ میں خاتون کی رپورٹ دیکھ حیران رہ گیا، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں قینچی نظر آ رہی تھی۔ انھوں نے کہا متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر وہاب نے کہا کہ ہم مختلف ٹیسٹ کریں گے تاکہ معلوم ہو کہ قینچی نے دوسرے اعضا کو متاثر تو نہیں کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button