Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا آخری روز مکالمہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں آخری روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز۔

وکیل میاں بلال کا کہنا تھا جب ہائیکورٹ میں آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا، آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں،وکیل میاں بلال

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کا کیس تو غیر مؤثر ہو گیا ہے، لیکن اگر دلائل دیں گے تو دل کو خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔

وکیل میاں بلال نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہمارا فرض ہے کہ سب کو تحمل سے سنیں، بار کی طرف سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کالا کوٹ پہن کر ہم خود کو بار کا حصہ سمجھتے ہیں، جسٹس ساحر علی کہا کرتے تھے کہ بار تو ہماری ماں ہے، ان شاءاللہ بار روم میں ملیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مستعد رکھا، میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججز پر نہ کرے، تنقید کے جواب میں ججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے، جج پر تنقید سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ سچ پر مبنی ہے یا قیاس آرائیوں پر، ججز پر تنقید جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، اللہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button