اسلام آباد(اے ون نیوز)معروف پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور چوٹی سر کرنے کے لئے پرعزم.
نائلہ کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت نیپال میں ہوں اور کل ماونٹ مناسلو کو سر کرنے کے سفر پر روانہ ہونگی، اگر سب کچھ اچھا رہا تو میں 21 ستمبر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوجاونگی.
انہوں نے مزید کہا یہ میری مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے زائد نویں چوٹی ہوگی، یہ میرے اس سال کی چھٹی 8 ہزار میٹر سے زائد چوٹی ہوگی،مجھے دعاوں میں یاد رکھیں کہ میں چوٹی مناسلو سر کرلوں، نائلہ کیانی مناسلو چوٹی سر کرنے کے لیے بیس کیمپ پہنچ چکی ہے