اسلام آباد(اے ون نیوز )سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے پولیس سے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا لیکن عدالتی عملے نے ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور بڑی تعداد میں عملے نے باہر آ کر استقبال کیا ۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں، آپ انکا ایسے خیال رکھیں جیسے میزبان مہمان کا کرتاہے ،آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے ،لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے ، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں ،یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے ،انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں،آنے والے لوگوں کی مدد کریں ۔