Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ ، بھارت اور سری لنکا کے فائنل میں نئے حیران کن ریکارڈ قائم

کولمبو (اے ون نیوز) ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور سری لنکا کے فائنل میں منفرد ریکارڈز قائم ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔

پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی جبکہ بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔بھارت اور سری لنکا کے اس فائنل میں ون ڈے کرکٹ کے انوکھے ریکارڈ بھی قائم ہوئے۔

ایشیا کپ 2023 کا فائنل مجموعی طور پر 21 عشاریہ 3 اوورز میں ختم ہوا جس کے بعد سری لنکا بمقابلہ بھارت ون ڈے کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل ہوا۔ا س سے قبل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 2021 چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 40 اوورز کا ہوا تھا،چیمپئنز ٹرافی میں دونوں اننگز کو بارش کے بعد 20 ، 20 اوورز تک مختص کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2019 میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل 46.5 اوورز میں مکمل ہوا تھا۔ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کا اسکور 50 رنز ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین سکور ہے، اس سے قبل 2000 کے شارجہ کپ فائنل میں بھارت سری لنکا کے خلاف 54 پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ 2023 میں بھارت نے 37 گیندوں میں ہدف حاصل کر کے تیز ترین فائنل جیتا۔اس سے قبل 2003 وی بی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 74 گیندوں میں شکست دی تھی۔ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان مقابلہ ون ڈے کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین میچ بھی ہے۔یہ میچ مجموعی طور پر 21 عشاریہ 3 اوورز میں ختم ہوا۔2020 میں نیپال اور امریکا کا میچ 17.2 اوورز میں مکمل ہوا تھا جبکہ 2001 میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان میچ 120 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button