Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی موت کیسے ہوئی، زیادتی ہوئی یا نہیں؟ پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی

رانی پور (اے ون نیوز) رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی موت کیسے واقع ہوئی، میڈیکل بورڈ حیدرآباد کی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، اس کے سر اور سینے پر تشدد کیا گیا جس سے حرکت قلب رک گئی،ڈی این اے ٹیسٹ میں کسی بھی شخص سے نمونے میچ نہیں ہوئے۔

پوسٹمارٹم رپورٹ انٹرنیشنل بائیولوجیکل سنٹر نے جاری کی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 10 سالہ فاطمہ سے جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچی پر سخت تشدد کیا گیا اور اس کا علاج بھی نہیں کروایا گیا جس کے سبب وہ دم توڑ گئی۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رانی پور میں مقامی پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی پر تشدد اور پھر موت کا انکشاف ہوا تھا، معاملہ ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button