Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کیخلاف9 مئی مقدمات میں بغاوت کی دفعہ شامل

لاہور ( اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کےخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان گرفتار کیے، 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت542 اشتہاری، 783عدالتی مفروراور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button