Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کیوں نہیں کام کرنا چاہتیں؟افسوسناک انکشاف

اسلام آباد(اے ون نیوز)عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے،پاکستان میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں محض 10 فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے.

پاکستان میں 2014 میں خام تیل کے ذخائر میں 387.49 بیرلزموجودتھے،2023میں92.91 تک پہنچ گئے،ہمارے پاس2014 میں 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں،پاکستان کے پاس14 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں .

پاکستان کو ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے ،ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے،ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں2014 سے مسلسل کمی واقع ہورہی ہے،بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں،

جس کی وجہ حکومت پاکستان کا واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے ،اب تک2010 سے 11 بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں کام بند کرکے جاچکی ہیں،بین الاقوامی پیٹرولیم کمپنیوں کی پاکستان میں واپسی مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے ناگزیر .

ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں ،الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا کر پیٹرولیم کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button