Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین میں سفیر مقرر کر دیا

غزہ(اے ون نیوز)سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری اردن سے 2 روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچے اور اپنی سفارتی اسناد فلسطینی صدر محمود عباس کو پیش کیں جسے قبول کر لیا گیا۔

اسناد پیش کرنے کے بعد اب سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری اردن کے ساتھ ساتھ فلسطین کے سفارتی معاملات بھی دیکھیں گے تاہم ان کا دفتر فی الحال اردن میں ہی ہو گا۔

یاد رہے کہ سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری اردن میں سعودی سفیر تھے انہیں گزشتہ ماہ فلسطین کے لیے غیر مقیم خصوصی ایلچی اور یروشلم میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

یروشلم کو اسرائیل اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے جس کی توثیق امریکا نے 2017 میں کی تھی اور کئی ممالک نے اسے تسلیم کرلیا تھا لیکن بڑی عالمی قوتیں اسے خاطر میں نہیں لائی تھیں اور اب بھی یروشلم کو متنازع سمجھتی ہیں۔

فلسطین اتھارٹی کے لیے سعودی سفیر کی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button