Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

گوگل نے جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیلیفورنیا(اے ون نیوز) گوگل نے جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہو گا۔

کمپنی کے مطابق جنوری کے بعد سے جی میل صرف اسٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو در اصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، اسپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے اسٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے تاہم نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ ختم کیا جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے نابینا افراد جو جی میل کا یہ موڈ استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف کنفیوژ بلکہ ناخوش بھی ہوں گے۔

ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے اسکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں کیوں وہ یہ ہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔

پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button