Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

ہر دیپ قتل کیس،دنیا نے بھارت کو جھکنے پر مجبور کر دیا

نیو یارک(اے ون نیوز)شدید عالمی دباؤ کے بعد ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی۔

نیو یارک میں بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر نے کہا کہ کوئی حکومت انہیں ہردیپ سنگھ نجر قتل کے حوالے سے ٹھوس چیز فراہم کرے تو وہ یقینی طور پر اس کا جائزہ لیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے نجر قتل کیس میں بھارت کے خلاف شواہد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دکھانا شروع کر دیے۔

بریفنگ ملنے پر رہنما این ڈی پی جگمیت سنگھ کہتے ہیں انہوں نے قابل اعتماد شواہد دیکھے ہیں کہ خالصتان تحریک کے رہنما کا کینیڈا میں قتل کا بھارت سے تعلق ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر الزام عائد کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

اس معاملے پر کینیڈین حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے سبکی مٹانے کے لیے سینیئر کینیڈین سفارتکار کو بھی کینیڈا چھوڑنے کا حکم دیا۔

خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کا دباؤ تھا کہ بھارت اس معاملے پر کینیڈین حکام سے تعاون کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button