Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گیلپ سروے،عمران خان کا مقبولیت کے اعتبار سے پہلا ، نواز شریف کا پانچواں نمبر

کراچی (اے ون نیوز)حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان ہیں جبکہ ان کے سیاسی حریف نواز شریف کا نمبر پانچواں ہے۔

گیلپ سروے 10 جون سے 30 جون کے درمیان کیا گیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے 3 ہزار 500 شرکا کے جوابات اکٹھے کیے گئے، سروے میں مختلف اداروں اور سیاسی رہنماؤں کے بارے میں عوامی جذبات کا جائزہ لیا گیا۔

سروے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے، انہیں 60 فیصد ووٹ ملےتحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے دوسرے اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن بنا سکے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے جبکہ مریم نواز ساتویں نمبر پر آئی ہیں۔

سروے کے مطابق 88 فیصد افراد نے پاک فوج کو ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ قرار دیا جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے فوج کے حق میں عوامی رائے قدرے مایوس کن رہی۔ سروے کے مطابق 57 فیصد عوام نے فوج کی کارکردگی پر اپنی مثبت رائے دی۔

سروے کے مطابق میڈیا اور عدالتیں بطور ادارہ 56-56 فیصد عوامی حمایت حاصل کرکے دوسرے نمبر آئے جبکہ الیکشن کمیشن 42 فیصد ہی عوامی حمایت حاصل کرسکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button