Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکار کی آمد مرحبا،جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ (اے ون نیوز) سرکار کی آمد مرحبا،جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اے ون ٹی وی کے رپورٹرز کے مطابق عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا یاگیا، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ۔

پاکستان کے ہر کونے میں فضا معطر اور سب اپنے اپنے انداز میں خاتم النیین، رحمۃ اللعالمین، وجۂ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اوراجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگیا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔

لاہور میں میلادالنبیؐ کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر مختلف راستوں پر گامزن ہے جو داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عیدِ میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز فعال ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button